انسانیت خدا کا کنبہ - کتاب کی اشاعت

مسٹر نعیم جاوید ڈائرکٹر "ہدف" دمام اور ڈاکٹر قمر الحسن ماہر نفسیات کی مشترکہ تصنیف دیدہ ذیب سرورق اور آفسیٹ پرنٹنگ کے ساتھ اشاعت عمل میں آئی ہے۔
انسانیت خدا کا کنبہ
یہ ایک دلکش کتاب ہے جو
(MBTI) The Myers-Briggs Type Indicator
کی روشنی میں انسانوں کی فطری ساخت اور مزاج کے 16 گھرانوں کا جامع تعارف پیش کرتی ہے۔یہ تصنیف بتاتی ہے کہ ہر انسان اپنی جداگانہ طبیعت کے باوجود، اسی ایک بڑے خاندانِ انسانیت کا فرد ہے۔کتاب قاری کو خود شناسی، باہمی فہم اور تعلقات کی لطافت کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ یہ حسنِ فطرت کی رنگا رنگی کو اختلاف نہیں، حکمتِ خداوندی کی تقسیم سمجھنے کا شعور عطا کرتی ہے۔
اس کتاب کے مصنف مسٹر نعیم جاوید ماہر اقبالیات، موٹیویشنل اسپیکر، ناظم مشاعرہ، معروف اسلامک اسکالر شاعر وادیب ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر قمرالحسن ایک (ایم بی بی ایس) ڈاکٹر اور ماہر نفسیات ہیں جنہیں علمِ نفسیات اور انسانی نشوونما کے میدان میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔ پاکستان اور خلیج میں شخصیت کے اقسام (Personality Types) کے مطالعے کے علمبرداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے (MBTI (MMTIC) (LTP) میں بین الاقوامی اسناد حاصل کرنے کے بعدمیں قمر کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی بنیاد گزار ہیں۔ وہ اب تک 100 سے زائد اداروں میں 500,000 سے زیادہ طلبہ اور پیشہ ور افراد کو تربیت فراہم کر چکے ہیں۔
ممتاز قلمکار مجید عارف نظام آبادی نے اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اردو میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہے جو نفسیات پر لکھی گئی ہے۔نفسیات انسانی زندگی کا وہ اہم علم ہے جو انسان کے شعور، لاشعور، رویّوں، احساسات اور ذہنی کیفیات کو سمجھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب مصنفین کی گہری بصیرت، علمی وسعت اور عملی تجربے کا حسین امتزاج ہے، جس میں انسانی ذہن کے پیچیدہ گوشوں کو نہایت سادہ، رواں اور مؤثر اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔اس کتاب میں نفسیاتی اصولوں کو محض نظری بحث تک محدود نہیں رکھا بلکہ روزمرہ زندگی کی مثالوں کے ذریعے قاری کو خود اپنے رویّوں اور جذبات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ خوف، اعتماد، ڈپریشن، خوشی، ناکامی، کامیابی اور خود شناسی جیسے موضوعات کو نہایت حکمت و دانائی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جو قاری کو ذہنی بلوغت کی طرف لے جاتے ہیں۔کتاب کی ایک نمایاں خوبی اس کا سادہ اور شگفتہ اسلوب ہے، جس کے باعث مشکل نفسیاتی اصطلاحات بھی عام قاری کے لیے قابلِ فہم بن گئی ہیں۔ ہر باب منطقی ترتیب سے آگے بڑھتا ہے اور قاری کی دلچسپی کو آخر تک قائم رکھتا ہے۔
یہ کتاب طلبہ، اساتذہ، والدین اور ہر اس فرد کے لیے یکساں مفید ہے جو اپنی شخصیت کو بہتر بنانا اور انسانی رویّوں کو سمجھنا چاہتا ہے۔ قابل مصنفین نے نہ صرف مسائل کی نشاندہی کی ہے بلکہ ان کے عملی حل بھی پیش کیے ہیں جو کتاب کو محض علمی نہیں بلکہ اصلاحی حیثیت بھی عطا کرتے ہیں۔
یہ کتاب اردو زبان میں نفسیات کے موضوع پر ایک قیمتی اضافہ ہے جو علم کے ساتھ ساتھ شعور کی بیداری کا ذریعہ بنتی ہے۔ اگر کوئی قاری ذہنی سکون، خود فہمی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن ہونا چاہتا ہے تو یہ کتاب اس کے لیے بہترین رہنما ثابت ہو سکتی ہے۔
اس کتاب کی حصولیابی کے لئے ان واٹس ایپ نمبرات یا ایمیل پر ربط پیدا کرسکتے ہیں:
(سعودی عرب)
+966 577484357
(انڈیا)
+91 93906 98834
Email:
majeedaarif@gmail.com